جناح لائبریری خانیوال میں کتاب میلہ اختتام پذیر

خانیوال (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں عوام میں مقبولیت پا جانے والا تین روزہ کتاب میلہ رنگوں کی برسات کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ۔فیملی کے لیے مختص کیے جانیوالے کتاب میلہ کے آخری روزمسٹر اینڈ مسزمیاں جاوید آرائیں نے ثقافتی اشیاء ودیگر سٹالزکا معائنہ کیا۔اس موقع پر طاہر بھٹی ‘سی ای او ایجوکیشن صہیب احمد ‘ڈی ای او زفاروق احمدخاں ‘چوہدری فاروق سلیم ‘چوہدری خالد محمود‘رانا مختار حمد ‘محمد اقبال ‘چوہدری راشد ‘ڈاکٹر محبوب احمد پراچہ ودیگر شخصیات موجود تھیںمیاں جاوید آرائیں نے کہاکہ کتب میلے میں عوام کی دلچسپی دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ نوجوانوں اورخواتین سمیت عوام میں کتاب سے رغبت آج بھی زندہ ہے کتابوں سے دوستی زندہ معاشروں کی نشانی ہوتی ہے۔