حکومت الیکشن سے فرار کیلئے عدالتوں کو متنازعہ بنانے کی مہم چلا رہی ہے: شاہزیب اختر

خانیوال(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چوہدری شاہزیب اختر جٹ نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے اور الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کے لئے ملکی عدالتوں کو متنازع بنانے کی مہم چلا رہی ہے ان حالات میں سپریم کورٹ ہی آئین و قانون کی حقیقی محافظ ہے مافیا اپنی بقاء کے لئے ججز کو نشانہ بنا رہا ہے۔