ق لیگ مضبوط جماعت‘ چوہدری شجاعت تنظیم سازی کریں: ملک ناصر محمود

ملتان (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ ق ضلع ملتان کے جوائنٹ سیکرٹری ملک ناصر محمود کمبوہ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ق ایک منظم اور مضبوط جماعت ہے جن کی قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری طارق بشیر چیمہ کر رہے ہیں تمام مسلم لیگی رہنما چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں پرویز الٰہی اور انکے ہمراہ چند دوست گئے کسی کے جانے سے جماعتیں ختم نہیں ہوتیں ہم چوہدری شجاعت حسین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تنظیم سازی کریں اور پنجاب کا صدر چوہدری شافع حسین کو منتخب کریں ۔