پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے کاروباری طبقہ پس چکا: ثمر عباس

ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے کاروباری طبقہ پس چکا ہے سرگرمیاں جاری رکھنا ناممکن ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت نوجوان قیادت سید ثمر عباس شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھنا بہت مشکل ہوچکا ہے , آئے دن عوام پر پٹرول بم گرانے سے عوام معاشی طور پر کنگال ہوچکے ہیںٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئیے ہیں ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔