خانہ مردم شماری کو کامیاب بنانا ہمار فریضہ: آصف شاہ

وہاڑی (نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر) ساتویں قومی خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال وہاڑی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کی۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ خانہ و مردم شماری مقامی اور قومی سطح پر وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے لئے مربوط منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہو تی ہے‘خانہ و مردم شماری کی کامیابی کے لئے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا‘ خانہ ومردم شماری کو کامیاب بنانا ہمارا فریضہ ہے‘نمبر داران مردم شماری کے دوران شمار کنندگان سے مکمل تعاون کو یقینی بنائیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر رانا سلیم نے کہا قومی خانہ و مردم شماری کے دوران سپروائزر اور شمار کنندگان کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ضلعی صدر نمبر داران احسان اللہ تارڑ نے کہا کہ خانہ و مردم شماری میں نمبر دار شمار کنندگان سے مکمل تعاون کریں گے۔