عمران خان خود چھپ کر دوسروں کو گرفتاری کا درس دیتے ہیں: مظہر پہوڑ

قصبہ بصیرہ‘منڈا چوک (خبر نگار‘نامہ نگار)جیل بھرو تحریک جگ ہنسائی میں تبدیل‘جیل جانیوالی لیڈر شپ عدالتوں میں جبکہ باقی گھروں میں چھپ گئی‘کارکن منہ چھپائے پھرتے ہیں‘عمران نیازی انا کی سیاست چھوڑ کر مثبت سیاست کریں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع مظفر گڑھ کے جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا عمران نیازی خود چھپ کر دوسروں کو گرفتاری کا درس دیتا ہے‘ پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے۔