سینٹ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف صف بندی مکمل کرتے ہوئے اتحاد کر لیا ،پانچ اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر پانچ امیدواروں کو سینٹ انتخابی معرکہ کیلئے میدان میں اتارنے پر اتفاق کر لیا،جماعت اسلامی بھی صوبے میں پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ بن گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے طے کردہ فارمولے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے امیدوار جنرل نشست پر انتخابی معرکہ لڑینگے، پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ جبکہ جماعت اسلامی خواتین کی نشست پر مقابلے کیلئے میدان میں موجود ہونگی۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار فرحت اللہ بابر، سابق رکن اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچا، ایم پی اے احمد کریم کنڈی، صوبائی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک، اور جنرل نشست کے ا میدوار ہدایت اللہ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا لطف الرحمن، محمد بیٹنی، جماعت اسلامی کے رکن عنایت اللہ خان اور مسلم لیگ(ن)کے جنرل نشست پر امیدوار عباس آفریدی نے شرکت کی ۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ انتخابات کیلئے5امیدواروں کے ناموں پر اتفاق کر لیا۔ فارمولے کے تحت جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عطاالرحمن، عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ اور مسلم لیگ(ن) کے عباس آفریدی جنرل نشستوں پر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونگے، پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر ٹیکنوکریٹ اور جماعت اسلامی کی عنایت بیگم خواتین کی نشست پر اپوزیشن کی متفقہ امیدوار ہونگی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38