2 مارچ کو صوبہ پنجاب میں یوم بلوچ کلچر منایا جائے گا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر 2 مارچ کو صوبہ بھر میں یوم بلوچ کلچر منایا جائے گا۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں۔
لاہور سمیت تمام اضلاع میں منعقدہ ثقافتی شوز اور تقریبات میں بلوچ فنکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوم بلوچ کلچر ہماری تاریخ کی ایک اہم خصوصیت تھا اور ہماری تہذیب سے منسلک تھا۔