افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک مقتول صحافی کے خاندان کے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔تشدد میں کمی(آر آئی وی) نامی ایک گروپ نے ہفتہ کو اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ میں بتایا کہ مقامی ریڈیو اسٹیشن کے سربراہ بسم اللہ عادل ایماق ، غور کے دارالحکومت فیروز کوہ شہر میں یکم جنوری کو سڑک کے کنارے ہونے والے ایک حملے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔جمعرات کی رات کو عسکریت پسند فیروز کوہ میں انکے والدین کے گھر میں زبردستی گھس آئے۔گروپ کے مطابق اس حملے میں ایماق کا ایک بھائی اور اس کی 12 سالہ بیٹی اور ایماق کا ایک چچا ہلاک اور متعدد دوسرے افراد زخمی ہوئے۔مقامی حکام نے اس حملے کا الزام طالبان عسکریت پسندوں پر عائد کیا تاہم عسکریت پسند گروپ نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکارکیا ہے۔ افغان صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی(اے جے ایس سی)نے رواں ماہ کے شروع میں بتایاتھا کہ ایماق 2021 میں دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والا پہلا افغان صحافی ہے۔ سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث 2020 میں افغانستان میں سات افغان صحافی اور میڈیا کارکن مارے گئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024