پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت سے رہا کردیا گیا۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے حمزہ شہباز کا کوٹ لکھپت جیل کے باہر استقبال کیا۔ ن لیگی کارکنوں نے اس موقع پر زبردست نعرہ بازی بھی کی۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 20 ماہ سے جیل میں تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ میں گرفتار حمزہ شہباز کی ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔