ڈوین جانسن نے ورزش کے بعد مداحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے اپنی ڈائٹ ویڈیو شیئر کردی

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن(دی راک) نے اپنے مداحوں کو باڈی بلڈنگ اور سخت ترین ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔ساتھ ہی مداحوں کی مدد اور اچھی رہنمائی کےلئے انہوں نے اپنی ڈائٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بتایا کہ وہ ورزش کرنے کے 10 منٹ کے اندر اندر اپنا ’پروٹین شیک‘ پی لیتے ہیں جس میں وہ 60 سے 70 گرام پروٹین پاﺅڈر، 35 گرام کاربز پاﺅڈر، ایک سیب، ایک چمچہ الیکٹرولائٹس، کریٹین اور پانی ڈالتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے لوگوں کو ورزش سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے لکھا کہ ایکسرسائز کے فوراً بعد پروٹین، کارب اور میٹھے کے استعمال کی اہمیت کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ یہ وقت ہوتا ہے جب آپ کے جسم کو ان غذاﺅں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ان کو بہترین طریقے سے جسم کے اندر استعمال کرتاہے۔ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ میں دن کے دوران اپنے دیگر کھانوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔ اداکار اور ریسلر کی ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں 2 ملین سے زائد بار دیکھا گیا اور مداحوں نے ان سے ایکسرسائز اور اس کے بعد کھانے پینے کی چیزوں کے استعمال سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔