پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل سیزن 6 میں آج کا پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا میچ کا آغاز دن دو بجے ہو گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں۔
پی ایس ایل کا آج دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام 7 بجے شروع ہو گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں۔گزشتہ روز بھی پی ایس ایل 6 کے دو میچز کھیلے گئے تھے۔ پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
گزشتہ روز کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی۔ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 199 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔