بلاول بھٹو سے قائم علی شاہ کی ملاقات‘ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی (وقائع نگار)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینیئر رہنما ئو سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی ،پارٹی چیئرمین اورسابق وزیراعلی سندھ کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا:،دھاندھلی کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے: بلاول بھٹو زرداری کامزیدکہناتھاکہ اگر آج بھی صاف و شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔