کامونکے‘گکھڑمنڈی :3 پتنگ فروش گرفتار
کامونکے+گکھڑ منڈی (نامہ نگار)3 پتنگ فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتارکرلیا،بتایاگیاہے کہ محلہ دولت پورہ کا عتیق پابندی کے باوجود پتنگ بازی کررہا تھا کہ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے اس کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے دس پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔گکھڑمنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے 2 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے 80 پتنگیں5 گوٹیں، کیمیکل لگی ڈور قبضہ میں لے کر کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔