منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور اور مانچسٹر کیمپس میں مفاہمتی یاددشت پر دستخط
لاہور (خصوصی نامہ نگار )منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج کالج مانچسٹر یوکے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر آفس منہاج یونیورسٹی میں ہوئی،تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد ،اور پرنسپل منہاج کالج مانچسٹر (یوکے )تحسین خالد نے شرکت کی۔وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدمحمود شہزاد اور ڈائریکٹر منہاج کالج مانچسٹر( یوکے)، تحسین خالد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔