لاہور ہائیکورٹ کا 14بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے 14بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔رہا ہونے والے مزدوروں میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے محمد سلیم کی درخواست پر سماعت کی۔