Waqt News
Friday | April 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا بڑھنا پریشان کن ہے، مراد علی شاہ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، لاک ڈاؤن تجویز پر غور ہوگا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
  • اے، او لیول کے امتحانات، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
  • انڈونیشیا، صدر کا لاپتہ آبدوز کی فوری تلاش کرنے کا حکم

بھارت یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کردے تو ہمارا اسکے ساتھ کیا تنازعہ ہے

Feb 27, 2021 6:53 AM, February 27, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بھارت یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کردے تو ہمارا اسکے ساتھ کیا تنازعہ ہے

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں جنگ بندی معاہدے سمیت تمام معاہدوں کی مکمل پاسداری پر اتفاق

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل برائے ملٹری اپریشنز نے تمام معاہدوں‘ مفاہمت کی یادداشتوں‘ کنٹرول لائن اور دوسرے تمام سیکٹروں میں جنگ بندی کی مکمل پاسداری پر اتفاق کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن کے مروجہ طریقے سے باہم رابطہ قائم ہوا جس کے دوران انہوں نے کنٹرول لائن اور دوسرے تمام سیکٹروں میں صورتحال کا کھلے‘ بے تکلفانہ اور خوشگوار ماحول میں جائزہ لیا۔ اس رابطے کے دوران طے ہوا کہ باہمی مفاد اور پائیدار امن کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے ان تمام بنیادی ایشوز اور تحفظات کو دور کیا جائیگا جو امن کو متاثر کرکے تشدد کی جانب لے جا سکتے ہیں۔ طرفین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کنٹرول لائن اور تمام سیکٹروں میں معاہدوں‘ مفاہمت اور جنگ بندی کی سختی سے پاسداری کی جائیگی۔ یہ پاسداری 24‘ اور 25 فروری کی درمیانی شب سے شروع ہو چکی ہے۔ دوران رابطہ یہ بھی طے ہوا کہ کسی بھی غلط فہمی یا ناگہانی پیش آنیوالے واقعہ کو حل کرنے کیلئے ہاٹ لائن اور فلیگ سٹاف میٹنگ کے طریق کار سے استفادہ کیا جائیگا۔ 

شہر قائد میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کے دن بند رکھے جائیں گے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور دیگر سیکٹروں میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے آمادگی کو ’’دیرآید درست آید‘‘ قرار دیا اور گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اس معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو یہ آگے کی طرف ایک مثبت قدم ہوگا۔ انکے بقول بھارت کے پانچ اگست 2019ء کے یکطرفہ اقدام کے بعد ماحول میں جو بگاڑ پیدا ہوا اسکی درستگی کیلئے وہ بھارتی آمادگی کو ایک اہم موقع سمجھتے ہیں۔ یہ مستقبل کیلئے ایک اچھا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارت کو خلوص نیت کے ساتھ سیزفائر معاہدے کی پاسداری اور کشمیر پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ 

کورونا: چین سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

یہ حقیقت ہے کہ پرامن بقائے باہمی کے آفاقی اصول کے تحت پاکستان بھارت کے ساتھ پڑوسی ملک ہونے کے ناطے ہمیشہ اچھے دوستانہ مراسم کا خواہش مند رہا ہے اور آج بھی اس اصول پر ہی کاربند ہے۔ اسکے برعکس بھارت نے قیام پاکستان کے وقت سے اسکی سلامتی کمزور کرنے کا ایجنڈا طے کرلیا تھا جس پر ہر بھارتی حکومت نے عملدرآمد کیا اور اسکی ابتداء پنڈت جواہر لال نہرو نے قیام پاکستان کے بعد آزاد ریاست جموں و کشمیر پر تقسیم ہند کا فارمولا لاگو نہ ہونے دیکر کیا۔ اس فارمولے کے تحت مسلم اکثریتی آبادی ہونے کے ناطے کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق نوشتۂ دیوار تھا اور کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے اپنے ایک نمائندہ اجلاس میں پاکستان سے الحاق کا فیصلہ بھی کرلیا تھا مگر نہرو نے اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت کشمیر کا تنازعہ پیدا کردیا اور اسکے تصفیہ کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا۔ ان کا ایجنڈا یہی تھا کہ کشمیر کے راستے پاکستان جانیوالے دریائوں کا پانی روک کر اسکی سلامتی اتنی کمزور کر دی جائے کہ وہ مجبور ہو کر واپس بھارت کی گود میں آگرے۔ اس حوالے سے نہرو بڑ بھی مارتے رہے اور کشمیر میں بھارتی افواج بھی داخل کردیں۔ بھارت کو اسکے برعکس سلامتی کونسل میں منہ کی کھانا پڑی جس نے کشمیریوں کے استصواب کے حق میں فیصلہ دیا اور بھارت کو مقبوضہ وادی میں رائے شماری کے اہتمام کا کہا تاہم بھارت عالمی فورم پر اسکی یقین دہانی کراکے سلامتی کونسل کی قرارداد سے منحرف ہو گیا اور پھر کشمیر کے ایک حصے پر بزور تسلط جما کر اسے بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینا شروع کر دیا۔ اس طرح اس نے پاکستان کے ساتھ بھی تنازعہ پیدا کیا اور پھر یہ تنازعہ پانی کے تنازعہ کی شکل میں بھی سامنے آگیا۔ 

کورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک، مہلک وائرس ایک ہی روز 144 جانیں لے گیا

قیام پاکستان کے بعد سے اب تک درحقیقت بھارت ہی پاکستان کے ساتھ تنازعات پیدا کرتا اور دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ وہ سیزفائر معاہدے کی پاسداری کا جائزہ لینے کیلئے کنٹرول لائن پر جانے والے اقوام متحدہ کے فوجی اور غیرفوجی مبصرین اور مندوبین کے ساتھ چھیڑچھاڑ سے بھی گریز نہیں کرتا اور یہ حقیقت باضابطہ طور پر ریکارڈ پر موجود ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہمیشہ بھارت نے کی ہے جس کی فوجیں آج بھی کنٹرول لائن پر پاکستان کیخلاف بلااشتعال کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے گزشتہ دنوں اپنی پریس بریفنگ میں بھارت کی جانب سے تین سال کے عرصہ میں کنٹرول لائن پر کی گئی جنگ بندی معاہدے کی تمام تفصیلات بھی پیش کی ہیں جبکہ پاکستان نے ہر بھارتی اشتعال انگیزی پر ہمیشہ جوابی کارروائی کی ہے اور بھارتی فوجوں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ دو سال قبل آج ہی کے دن 27 فروری 2019ء کو بھارت نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے ارتکاب کی نیت سے اسکی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے طیاروں کو پاک فضائیہ کے چوکس دستے نے فضا میں ہی دبوچا اور دو طیارے مار گرائے۔ اس سے ایک روز قبل 26 فروری کو بھی بھارت پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرچکا تھا۔ بھارت تو آج تک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یواین جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد کو خاطر میں نہیں لایا۔ اور تو اور اس نے پاکستان کے ساتھ طے کئے گئے 1972ء کے شملہ معاہدہ کی بھی آج تک پاسداری نہیں کی جس کے تحت کسی دوطرفہ تنازعہ کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا طے کیا گیا تھا۔ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے کسی عالمی‘ علاقائی اور دوطرفہ معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں اور پانچ اگست 2019ء کو وہ اپنے زیرتسلط کشمیر کو بھارت میں ضم کرکے درحقیقت یواین قراردادوں‘ سارک سربراہ کانفرنس اور ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے اعلامیوں اور شملہ معاہدہ کو پائوں تلے روند چکا ہے اور اسکی ہٹ دھرمی کے تناظر میں آئندہ بھی اس سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرنے اور اسے سانحۂ سقوط ڈھاکہ سے دوچار کرنے کے بعد بھارت باقیماندہ پاکستان کی سلامتی کے بھی درپے ہے تو ہمیں اسکے ساتھ امن کی خواہش رکھتے ہوئے اپنی سلامتی کے تحفظ کا بھی بہرصورت چارہ کرنا ہے۔ اگر بھارت سامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کر دیتا ہے تو ہمارا اسکے ساتھ اور کیا جھگڑا ہے۔ تاہم وہ کشمیر پر ہٹ دھرمی برقرار رکھے گا اور پاکستان کی سلامتی کو کھلم کھلا چیلنج کریگا تو یہ علاقائی اور عالمی امن و امان خراب کرنے والے اسکے شرارتی ذہن کا ہی عکاس ہوگا۔ ہمیں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ اور امام صحافت مجید نظامی کا یہ قول نہیں بھولنا چاہیے کہ بھارت کیلئے ریشہ خطمی ہونا درحقیقت اپنے دشمن سانپ کو دودھ پلا کر موٹا تازہ کرنا ہے جس کے ڈنک سے ہم پھر بھی نہیں بچ سکتے۔ اپنے ہمسائے سے دوستی کی خواہش میں کوئی مضائقہ نہیں مگر وہ اس کیلئے خلوصِ دل سے آمادہ تو ہو۔ 

کورونا کے سبب سخت پابندیاں؟ فیصلہ آج
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اداریہ


مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

    Apr 13, 2021
  • کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

    Apr 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ...

    Mar 18, 2021 | 13:43
  • مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: ...

    Aug 06, 2019 | 23:54
  • غلط تاثر جائے گا اگر ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے ...

    Apr 02, 2021 | 22:32
  • بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت ...

    Sep 03, 2020 | 13:14
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا بڑھنا پریشان کن ہے، مراد علی ...

    Apr 23, 2021 | 12:28
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، لاک ڈاؤن ...

    Apr 23, 2021 | 12:16
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    Apr 23, 2021 | 12:10
  • اے، او لیول کے امتحانات، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    Apr 23, 2021 | 12:05
  • انڈونیشیا، صدر کا لاپتہ آبدوز کی فوری تلاش کرنے کا حکم

    Apr 23, 2021 | 11:48
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پھولوں کی سیاست کے منتظر عوام!!!!!

    Apr 23, 2021
  • بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خرید ...

    Apr 23, 2021
  • دِلوں میں اُمڈتے شکوک و شبہات 

    Apr 23, 2021
  • پھولوں کی سیاست کے منتظر عوام!!!!!

    Apr 22, 2021
  • ابصار عالم پر حملہ

    Apr 22, 2021
  • 1

    بھارت  کا واضح دہشتگردانہ کرداراسے بلیک لسٹ میںشامل کرانے کا متقاضی ہے 

  • 2

    قانونی کی بالادستی کے لیے  عملی اقدامات کی ضرورت 

  • 3

    وزیراعظم کا مسلم دنیا کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم انکی عملیت پسندی کا مظہر ہے

  • 4

    سی پیک خطے کی تقدیر بدل دیگا

  • 5

    مقبوضہ کشمیر : مظالم میں مزید اضافہ

  • 1

    جمعۃ المبارک ‘10 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  23؍ اپریل2021ء 

  • 2

    جمعرات‘9 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  22؍ اپریل2021ء 

  • 3

    منگل  ‘7 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  20؍ اپریل2021ء 

  • 4

    پیر  ‘6 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  19؍ اپریل2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘5 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  18؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا کمال 

    Apr 23, 2021
  • ’’ اُم اُلمومنین سیّدہ خدیجتہ اُلکبریٰ  ؓ / ...

    Apr 23, 2021
  • افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ

    Apr 23, 2021
  • پھر ایک بینکار؟

    Apr 23, 2021
  • ’’ دنیا کا حقیقی مالک ‘‘  

    Apr 23, 2021
  • مسلسل گرتا تعلیمی معیار، وجوہات و اسباب

    Apr 23, 2021
  • درود والے اور بارود والے

    Apr 23, 2021
  • خان کا فرنٹ لائن سپاہی

    Apr 23, 2021
  • پرائی ۔۔۔۔۔۔۔۔

    Apr 23, 2021
  • 10رمضان المبارک، یوم باب السلا م 

    Apr 23, 2021
  • 1

    بجٹ 2021-22'ترقیاتی منصوبے اورعوامی توقعات

  • 2

    آرٹسٹ فنڈ سے ادائیگی میں اس قدر تاخیر کیوں…

  • 3

    مہنگائی کا عفریت اور طاقتور مافیاز

  • 4

    نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا اجراء 

  • 5

    ون ویلنگ اور حادثات

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     والدین کی خدمت بھی جہادہے

  • 2

    روزہ اور روحانیت 

  • 3

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۵)

  • 4

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۴)

  • 5

    جنت کی نعمتیں

  • 1

    معمولی

  • 2

    میرا آپ کو مشورہ 

  • 3

    اہلیت

  • 4

    ہم کوئی ایسا نظام

  • 5

    ہمیں ہر روز سبق

  • 1

    حیرت

  • 2

    جو مذہب دوسرے

  • 3

    حیرت کدہ

  • 4

    جہاد اگر جوع 

  • 5

    مسلمانوں کا علمی ورثہ

منتخب
  • 1

    کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

  • 2

    وزیراعظم کا خطاب اور سپیکر کی گھبراہٹ 

  • 3

    ابصار عالم پر حملہ

  • 4

    خدارا صحافت کو اپنے فرائض نبھانے دیں 

  • 5

    دِلوں میں اُمڈتے شکوک و شبہات 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    قاضی فائزعیسی کیس: ججز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی

  • 2

    سعودیہ: بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان، پاکستان سمیت 20 ملکوں پر پابندی ...

  • 3

    امریکا میں سزائے موت کے قاتل کی زہریلے ٹیکے کی بجائے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی ...

  • 4

    انڈونیشیا کی آبدوز مشقوں کے دوران 53 اہلکاروں سمیت لاپتہ ہو گئی، تلاش جاری

  • 5

    بھارتی قانونی ماہرین کا پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group