وائس آف الحمرا 2021 ٹائٹل پنجاب گروپ آف کالجز نام
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گزشتہ دِنوں الحمرا آرٹس کونسل لاہورکے زیر اہتما م کالجز اور یو نیورسٹیز کی سطح پر غزل اور گیت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ملک بھر کے کالجز اوریو نیورسٹیز سے تقریباََ250 طلباء نے حصہ لیا۔ فائنل رائونڈ کی لئے16طالب علم منتخب ہوئے ۔ پنجاب کالجز کے طالب علموں نے دونوں کیٹگریز میں پہلی پوزیشنزحاصل کیں اور وائس آف الحمرا 2021 کا ٹائٹل پنجاب گروپ آف کالجز کے نام کیا۔ غزل کیٹگری میں ریچل شارلٹ کی پہلی پوزیشن اور دوسری پوزیشن پنجاب کالج کے ہی طالب علم احسن اشرف کے نام رہی ۔گیت کیٹگری میں عائشہ طارق نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ایونٹ کے ججز میںممتاز گلوکارہ ترنم ناز اور غزل گائیک حامد علی خان شامل تھے۔