27 فروری کے دن کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ جاری کردیا، 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ستائیس فروری کے دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا گیا ، جس کے بول ‘چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان’ ہیں ، گانے کے بول عمران رضا نے تحریر کیے ہیں جبکہ راحت فتح علی خان نے آواز کا جادو جگایا اور موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔