شہر قائد میں کروناوائرس کا کیس سامنے آتے ہی سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہو گیا اور 80روپےوالاڈبہ2500روپےتک فروخت ہونےلگا۔
تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کیس سامنے آنے پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 50 سرجیکل ماسک کےڈبےکی قیمت میں1500روپےتک اضافہ ہوا اور 80 روپے والا ڈبہ 2500 روپے تک فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب تاجروں نے سرجیکل ماسک مارکیٹ سےغائب کردیئے،اے آروائی نیوز کے اسٹنگ آپریشن لیکن کسی کے کان پرجوں نہیں رینگی ،مارکیٹ میں سرجیکل ماسک کا باکس ایک ہزارروپے کاہوگیا ہے۔