سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں 16 لاکھ تک ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ریاض میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارت سیاحت کے قیام کافرمان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کی قومی حکمت عملی کا مقصد سیاحوں کو جامع خدمات اور پرکشش سیاحتی پیشکشیں فراہم کرنا ہے۔وزارت سیاحت موجودہ اور نئے سرمایہ کاروں کو سیاحتی پروگراموں کے حوالے سے پرکشش ماحول فراہم کرے گی جس کی بدولت سیاحت کے شعبے میں ملازمتو ں کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ جائے گی اور قومی پیداوار میں اس کا حصہ 2030 تک دس فیصد تک ہوگا۔احمد الخطیب نے مزید کہا کہ سیاحت کے شعبے میں جلد نئے منصوبے دیکھنے کو ملیں گے۔ سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو سیاحت کے شعبے سے منسلک کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38