بھارتی دارالحکومت میں مسلم کش فسادات میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد بڑھ کر ستائیس ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فسادات میں دوسوسے زائدافرادزخمی ہوئے ہیں۔جھڑپیں شہریت کے متنازعہ قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان اتوار کو شروع ہوئیں۔دہلی میں تین راتوںکے فسادات کے بعدبدستورکشیدگی ہے اور پُرتشددہجوم مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں کونشانہ بنارہاہے۔بھارت میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے وزیرداخلہ امیت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کیاہے اورانہیں تشدد کاذمہ دارقراردیاہے۔