جڑواں شہروں سے کمسن لڑکا،خاتون اور لڑکی اغواء
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)راولپنڈی میں کمسن لڑکا اور خاتون اغواء کرلئے گئے تھانہ ائرپورٹ پولیس کو محمد اعجاز نے بتایا کہ وزیر کالونی میں میرے گیارہ سالہ بیٹے لاریب اعجاز کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے تھانہ ریس کورس کو محمد جہانگیر نے بتایا کہ ڈھوک چوہدریاں میں مریم بی بی کو اغواء کرلیاگیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ تھانہ نیلورکے علاقے سے لڑکی اغواء کرلی گئی پولیس کو خاتون بی بی نے بتایا کہ ٹھنڈا پانی سے میری 22 سالہ بیٹی انیقہ بی بی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔