مکرمی! منی پاکستان کراچی کی روشنیاں ،رونقیں لوٹانے والے نعمت اللہ خان دنیا سے رخصت ہو گئے ان کی نماز جنازہ پر اہلیان کراچی امڈآئے نعمت اللہ خان سے کراچی کا درد مشترک قد ر مشترک والا حسن سلوک تھا یوں محسوس ہوا کہ کراچی کے عوام دعویٰ کر رہے تھے کہ نعمت اللہ خان کا جسد خاکی ان کے گھر سے روانہ ہوا ہے۔وہ محنت کرنے اخلاص امانت دیانت سے کام کرنے اور غریب و مظلوم کے دکھ درد کے احساس رکھنے میں رول ماڈل تھے ۔امیرجماعت اسلامی کراچی الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر اور سٹی ناظم کراچی کی حیثیت سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔نعمت اللہ خان کے مخالفین بھی ان کے اخلاص اور امانت داری کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔آپ نے دیانت کی مثال قائم کی اور کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔واہ اللہ کی شان دیکھیں کہ موت ایسی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس۔ پورا کراچی غم و افسوس میں ڈوب گیا پرنٹ والیکٹرونک میڈیا نے ان کی خدمات کو بہت شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے یہ عزت کم ہی کسی کے حصے میں آتی ہے۔ (چودھری فرحان شوکت ہنجرا لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024