مکرمی! قائد اعظم ؒ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ یونہی نہیں کہا تھا پاکستان کی زراعت کا انحصار تین مغربی دریا چناب ، جہلم ، سندھ پر ہے جو مقبوضہ کشمیر سے نکلتے ہیں۔ انڈیا نے پاکستان کے خدشات کے باوجودان دریائوں کے پانی کا استعمال بڑھا دیا حالانکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ان دریائوں کے زیادہ پانی کی ملکیت کا حقدار پاکستان ہے پھر بھی سندھ بیسن میں دو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر ہوئے سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور انڈیاکے درمیان اتفاق رائے سے طے پایا تھا انڈیا نے دریائے نیلم کے پانی پر 330 میگا واٹ کشن گنگا اور دریائے چناب کے پانی پر 850 میگا واٹ رتلے پن بجلی منصوبہ تعمیر کیا ۔ بھارت دریائے سندھ پر کارگل ڈیم کے نام سے دنیا کا دوسرا بڑا ڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے۔ دریائے سندھ پر کارگل ڈیم سے نیچے انڈیا 14 چھوٹے ڈیم مکمل کر چکا ہے اور ہمیں کالا باغ کے نام پر سبز باغ دکھائے جاتے رہے اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ ختم نہ کیا جاتا تو بھارت دریائوں کے عالمی نظام کے تحت کارگل ڈیم کی تعمیر شروع نہ کرتا بھارت تو چناب ، جہلم اور نیلم پر تقریباً قبضہ کر چکا ہے وہ چاہے تو ہیڈ مرالہ اور منگلا ڈیم کی طرف پانی کا قطرہ نہ جائے۔ (ندیم اختر ندیم)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024