وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہندو بنیے کی گھٹیا اور شرمناک حرکت ہے، مسلح افواج وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دشمن کی غلط فہمی جلد دور ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر خان جمالی کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے بھارتی جارحیت اور مودی سرکار کے جنگی جنون کی شدید مذمت کی۔وزیر اعلی نے پاک فضائیہ کی جرت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن نے اندھیرے میں در اندازی کر کے بزدلانہ حرکت کی، بھارتی طیاروں کی در اندازی اور ایل او سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہندو بنیے کی گھٹیا اور شرمناک حرکت ہے، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ وطن کی حفاظت پر مامور بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، سیاسی قیادت اور عوام بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دشمن کی غلط فہمی جلد دور ہوجائے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024