کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر اور کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورگولاباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے رات بھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہاجس میں بھارتی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے ۔ نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5شہری شہید ہوگئے،جن میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شامل ہیں ۔عباس پور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے یک شہری شدیدزخمی ہوا ،کھوئی ر ٹہ میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہیدہوگئی،چکوٹھی کنٹرول لائن پربھی فائرنگ اورگولہ باری کاسلسلہ رات بھر جاری رہا ۔ایل اوسی پرکشیدہ حالات کے باعث جہلم ویلی میں تمام تعلیمی ادارے جبکہ ایل او سی سے ملحقہ کوٹلی کے تمام علاقوں کے تعلیمی ادارے بھی بندکردیئے گئے ۔کھوئی رٹہ، چڑھوئی،گوئی اورنکیال میں ایل او سی کے دو ہزار سے زائد مکین محفوظ مقام پرمنتقل ہوناشروع ہوگئے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024