ن لیگ کے قائد نواز شریف ہیں،شہبازشریف اورہم سب کارکن ہے,مسلم لیگ ن کا بیانیہ وہی رہے گا جونوازشریف کا بیانیہ ہے:وفاقی وزیرمشاہداللہ خان
لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمشاہداللہ خان نےکہا نواز شریف کے خلاف کارروائی جمہوریت اور سویلین بالادستی کے خلاف ہے،نواز شریف کو سابقہ ادوار میں بھی جبرمسلسل کا شکار کیا گیا،قوم کے نجات دہندہ کوٹارگٹ کرکےملک و جمہوریت کےخلاف سازش کی جارہی ہے.مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جس طرح عدلیہ کو بحال کروایا اب سویلین بالادستی کی بھی تحریک چلائیں گے،سویلین بالادستی کےمخالف نوازشریف کونشانہ بنارہےہیں،ن لیگ کے قائد نواز شریف ہیں،شہبازشریف اورہم سب کارکن ہے۔
مشاہداللہ خان کاکہناتھاکہ چودھری نثارن لیگ میں ہیں اور نواز شریف ان کے لیڈر ہیں،اجلاس میں آنے یانہ آنے کےبارے چودھری نثارسےپوچھاجائے،مشرف کو سزا کیوں نہیں ملنی چاہیے،عمران خان نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی تحریک چلائی،طاہر القادری نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا،ان کو سزا اس لئے نہیں ملتی کیونکہ وہ صادق و امین ہیں .نوازشریف قوم کانجات دہندہ ہے،تمام تعزیریں اور حدیں انہی پر لگتی ہیں۔