توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے نہال ہاشمی کی سزا کی مدت کل پوری ہوگی, کارکنوں کو نہال ہاشمی کے استقبال کی تیاریوں کی ہدایت
سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی سزا کی مدت کل پوری ہو رہی ہے۔ نہال ہاشمی کے کل رہا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پارٹی کی جانب سے کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں جس پر لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے نہال ہاشمی کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کو یکم فروری کو ایک ماہ قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی.
سینٹرنہال ہاشمی پانچ سال کیلئے پارلیمانی سیاست سے بھی نااہل قرار دیدیئے گئے تھے۔ نہال ہاشمی نے ججز کیخلاف تقریر پرعدالت عظمی سے معافی مانگ لی تھی تاہم عدالت نے نہال ہاشمی کی غیر مشروط معافی کو مسترد کردیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔