لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر وزیراعلی ٰپنجاب شہبازشریف کو پارٹی کا نیا قائم مقام صدر منتخب کرلیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصلے کی تائید کردی ہے۔ (ن)لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے موقع پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پارٹی کے قائم مقام صدر کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نامزد کیا، اس موقع پر مرکزی مجلس عاملہ نے نواز شریف کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن)کا قائم مقام صدر منتخب کیا۔ شہباز شریف کے قائم مقام صدر منتخب ہونے کی خبر مریم نواز کے سوشل میڈیا سے بھی شیئر کی گئی جبکہ(ن)لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ نے نواز شریف کو تاحیات پاکستان مسلم لیگ (ن)کا صدر مقرر کیا۔بعد ازاں قائم مقام صدر منتخب ہونے پر (ن)لیگی رہنماوں نے شہبازشریف کو مبارکباددی ۔ شہباز شریف کو مستقل صدر بنانے کی منظوری جنرل کونسل اجلاس میں دی جائے گی ، ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 45 دن میں بلایا جائے گا ، شہباز شریف کو 6 مارچ کو مستقل پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور زاہد حامد نے تائید کی۔ شاہد خاقان عباسی فیصلے کی تائید میں کھڑے ہو کر تالی بجاتے رہے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا نواز شریف (ن) لیگ کے تاحیات قائد رہیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024