34 ایف بی آر افسروں نے ترقی کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گریڈ 21 میں ترقی کے بعد ایف بی آر کے 8 افسروں اور گریڈ 20 میں ترقی کے بعد 26 افسروں نے اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں سید محمد طارق ہدیٰ‘ شاہ بانو جی ایم خان‘ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ‘ ڈاکٹر توقیر ارتضیٰ‘ محمد ندیم عارف‘ محمد علی خان‘ واجد اکرم‘ عطیہ ناہید‘ بشیر اﷲ خان شامل ہیں۔ گریڈ 20 ترقی کے بعد محمد جاوید بدر‘ محمد تقی قریشی‘ حسنین بروہی‘ محمد عدنان اکرم‘ مسعود اختر‘ حیدر علی دریجو ذوالقرنین علی شاہین‘ محمد احسن خان اور دیگر افسروں نے اپنے نئے مناصب کا چارج سنبھال لیا۔