نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جا ئے ، مشرف
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) پر ویز مشرف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخا ر چوہدری سابق وزیر اعظم نو ازشریف سے ڈکٹیشن لیتے تھے شوکت عزیز کوچوہدری برادران نے وزیر اعظم بنو ایا ۔ میثاق جمہو ریت کو نا کا م بنا نے کے لئے این آر او کیا گیا ایک انٹرویو میںانہو ں نے کہا کہ عدالتوں میں میرے ساتھ بہت زیادتی ہوئی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئیں ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ اسٹیل مل کا بیٹر اغر ق افتخار چوہدری کے فیصلے نے کیا افتخا ر چوہدری نے مجھ سے پو چھا کہ اسٹیل مل کا کیا فیصلہ دوں وہ کہتے تھے سر آپ جو کہیں گے میں وہ کروں گا ۔ این آر او کا ذکر کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہا اس وقت یہ طے ہوا تھا کہ بے نظیر بھٹو الیکشن سے پہلے نہیں آئیںگی میں ق لیگ کو جتوانا چاہتا تھا ۔انہو ں نے سوال کیا کہ شہباز شریف مسلم لیگ کے صدر بنے تو کیا مریم اور کلثوم ان کو قبول کریں گے انہو ں نے کہا کہ شو کت عزیز وزیر خزانہ ہی اچھے تھے ۔ ظفر اللہ جما لی کوچوہدری برادران نے وزیر اعظم بنوایا انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلا یا جا ئے ۔