لاہور قلندرز سمیت ہر ٹیم کے خلاف میچ اہم سمجھتے ہیں، عماد وسیم
دبئی(سپورٹس ڈیسک ) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز سمیت ہر ٹیم کے خلاف میچ اہم سمجھتے ہیں، کوشش کریں گے لاہور قلندرز کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کھیلیں اور کامیابی حاصل کریں۔چینلسے خصوصی بات کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے جس میں جونیئر کھلاڑیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہماری ٹیم میں شاہد آفریدی ہیں جنہیں سب فالو کرتے ہیں۔عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے حسن علی اور فخر جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور اسی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ۔نئے ٹیلنٹ کے حوالے سے کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری میں ابتسام شیخ سامنے آئے ہیں جن میں بھرپور ٹیلنٹ ہے اور ان پر نظریں بھی ہیں تاہم ابھی ان کے مستقبل کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔