جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ یکم مارچ سے شروع ہوگا
ڈربن (اے پی پی) جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم مارچ سے کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقا پر ہے جہاں وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 مارچ تک کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 سے 13 مارچ تک پورٹ الزبتھ، تیسرا 22 سے 26 مارچ تک کیپ ٹائون اور چوتھا 30 مارچ سے 3 اپریل تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔