قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم ودیگر علماء نے کہا کہ قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دبائو اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے ۔مولانا عبدالشکور یوسف، مولانا ظہیراحمدقمر،کونسلر یاسین فاروقی ،قاری شفیق الرحمن، مفتی نظام الدین اشرفی،مولاناحافظ محمداخلاق ،مولانا محمدامجدسعید،قاری محمدبلال،صحافی حمزہ ایان ودیگر نے کہا کہ موجودہ دور میں ختم نبوت کی کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ ختم نبوت کے قوانین ،تحفظ نامو س رسالت قانون کیخلاف اندرونی اور بیرونی طورپرسازشیں عروج پرہیں ان تما م سازشوں بے نقاب کرنا انتہائی اہم ہے اوریہ پوری امت کے اتحادو اتفاق سے ممکن ہے۔