فیڈرل ٹرافی‘ محمد توحید کی سنچری ‘ این کے یونیورسل کی کامیابی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ این کے یونیورسل نے کراچی ڈس ایبلڈ کو 31رنز سے اور لاروش سی سی کو دہلی سٹی جیم خانہ کو 147رنز سے شکست دی۔ گروپ ’سی‘ میں این کے یونیورسل نے 7وکٹوں پر 271رنز اسکور کئے۔ محمد توحید نے 105گیندوں پر 102رنز کی شاندار اننگز5چوکوں کی مدد سے کھیلی۔ وہاج رفیع نے 50رنز میں 5چوکے لگائے حذیفہ حسن کے 47رنز میں 7چوکے اور سرفراز کے 25رنز میں 2چوکے شامل تھے۔ علی اکبر نے 50رنز پر 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور ہارون رشید کو 57رنز پر 2وکٹ ہاتھ آئے۔کراچی ڈس ایبلڈ 8وکٹوں پر240رنز بنا سکی۔ دانش احمد نے 47رنز میں 4چوکے اور ایک چھکا، ، وحید خان نے 31رنز میں 4چوکے ، محمد بلال نے 26رنز میں 3چوکے جبکہ عارف رچرڈ نے 25رنز بنائے۔ وحید فواز 3، محمد محسن نے 2جبکہ ایک وکٹ منیر الرحمن کو ملی۔ گروپ ’بی‘ میں لاروش سی سی نے تمام وکٹوں پر 286رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔ محمد دین نے 4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 69، علی مرچنٹ نے 62رنز ندیم راؤ نے 58رنز اور فواد عباس نے 28رنز بنائے۔ اطہر اقبال نے 4‘ اعمیر الحق نے حارث خان، نعیم، عامر رضوان کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔ دہلی سٹی جیم خانہ 139رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زین الحق 7چوکوںکی مدد سے 42رنز بنا کر اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔ رشید خان نے 29رنز میں 4چوکے، حر عباس نے 13رنز میں 2چوکے لگائے۔ علی مرچنٹ کو 3، احد علی خان کو 2جبکہ وقاص اقبال ، اورنگزیب اور سعید علی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔