حکومت کھیلوں کی فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے : منظور احمد موسیانی
خضدار( این این آئی) صوبائی سیکرٹری کھیل و ثقافت منظور احمد موسیانی نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کی فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نوجوانوں سے دور رکھنے کے لئے حکومت کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر اور کھیلوں سے متعلق سامان اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خضدار کے مختلف تحصیلوں میں کرکٹ اور فٹبال کے اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں خضدار میں جشن جھالاوان کے انعقاد میں محکمہ اسپورٹس فنڈز فراہم کریگی اور خالی آسامیوں کو جلد میرٹ کے مطابق پر کریںگے ۔ ان خیالات کا اظہارسیکریٹری انہوں نے خضدار میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔ سیکریٹری کھیل و ثقافت کو اجلاس میں بتایاگیا کہ وڑوں روپے کی لاگت سے خضدار کرخ زہری مولہ باغبانہ نوغے باجوئی و دیگر علاقوں میں فٹبال اور کرکٹ اسٹیدیم کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، عبدالواحد بلوچ نے بتایا کہ اسد شہید اسٹیڈیم میں 5کروڑروپے کی لاگت سے پویلین ، ٹریک چاردیواری خار دار تارٹف ٹائل و دیگر کاموں کا ٹینڈر ہوچکا ہے ایکسیئن اربن ڈوپلمنٹ ثناء اللہ خواجہ خیل نے بتایا کہ ضلع خاران اور تحصیل کرخ میں فیملی پارک بنائے جارہے ہیں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع خضدار میں 60سے زائد فٹبال ٹیم رجسٹرڈ ہیں انکے لئے ضروری سامان مہیاکی جائے اور میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں واٹر بور اور خالی آسامیوں کو میرٹ کے مطابق بھرتی اور فٹبال اور ٹیکوانڈو کے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کا بھی مطالبہ کیا کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اور عملہ کے غیر حاضری کا نوٹس لیکر انکے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا۔ سیکرٹری اکھیل و ثقافت نے کہا کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر خصوصی توجہ دیں حکومت انہیں تمام سہولیات سمیت مالی معاونت فراہم کریگی اور بہت جلد قلات ڈویژن کی سطح پر اجلاس طلب کرکے کھلاڑیوں کے تمام درپیش مسائل کا جائزہ لیکر انکے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے اور کھیل کے تمام شعبوں میں با صلاحیت کھلاڑیوں کی مالی معاونت سمیت انکی حوصلہ افزائی کریں گی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور ہوں ۔