بحریہ انٹر یونیورسٹی ٹی- ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامینٹ کا آغاز
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)تھرڈ بحریہ انٹر یونیورسٹی ٹی- ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج آغاز ہو گیا ۔ ٹورنامنٹ میں انڈس یونیورسٹی , بحریہ ا یونیورسٹی, زیبسٹ یونیورسٹی ضیاء الدین یونیورسٹی ،گرینچ یونیورسٹی، پی-ای-ایف کیٹ، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور اقراء یونیورسٹی شامل ہیں-افتتاحی تقریب میں مینجر اسپورٹس این-ای-ڈی یونیورسٹی فرخندہ یاسین اور اسپورٹس آفیسر این-ای-ڈی یونیورسٹی حفیظ اللہ خواجہ مہمان تھے-افتتاحی میچ پی-ای-ایف کیٹ نے گرینچ یونیورسٹی کو شکست دی ۔ گرینچ یونیورسٹی نے مقررہ 20 اوور میں 151 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر بنائے ۔پی-ای-ایف کیٹ نے ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔دوسرے میچ میں بحریہ ا یونیورسٹی نے ضیاء الدین یونیورسٹی کو113 رنز سے شکست دی ۔
بحریہ ا یونیورسٹی نے مقررہ 20 اوور میں 202 رنزبنائے۔ ضیاء الدین یونیورسٹی89 رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔