کراچی لیگ کر کٹ چیمپین شپ میں فہیم اسپورٹس،کراچی اسٹارز کی کامیابی
کراچی (اسپورٹس پورٹر) اٹھائیسویں کراچی لیگ کر کٹ چیمپئن شپ میں دو میچز کے فیصلے ہوگئے۔ فہیم اسپورٹس نے ایچ کے پی بر نرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ ایچ کے پی بر نرز نے نو وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے۔ل24اور حسن نے22رنز اسکورکئے۔اسامہ نے تین اور خرم نے دو وکٹ حاصل کیں۔ فہیم اسپورٹس نے پانچ وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 131رنز بنالئے۔حسین نے 50اور نصیر خان نے 32رنز بنائے۔حسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ میںکراچی اسٹارز نے بکہ اسپورٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔۔ بکہ اسپورٹس نے تمام وکٹوں کے نقصان پر117رنزبنائے۔شریف نے 45رنز ک بنائے۔حماد شیخانی،دانیال نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی اسٹارز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنالئے۔حماد شیخانی نے نصف سینچری62اور محمد احمد نے 47رنز بنائے،مبشر نے دو وکٹ حا صل کی۔