شہباز شریف آج پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، انتظامات مکمل
قصور (نامہ نگار) وزیراصفاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آج پتوکی آمد پر ئی اور سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، ضلعی قیادت کی طرف سے جلسے کی بھرپور تیاریاں کرلی گئیں۔ ضلعی قیادت کی طرف سے خوش آمدید کے فلیکس آویزاں ہیں۔ جلسہ گاہ میں چھ عدد اینٹری گیٹ بنائے گئے اور وی آئی پیز کیلئے علیحدہ اینٹری گیٹ بنایا گیا۔ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔