کپاس کی زیادہ پیداوار کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں: محمد محمود
لاہور (پ ر) محمد محمود سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زراعت کا مستقبل کپاس کی بہتر پیداوار سے وابستہ ہے کپاس کی آئندہ فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے زراعت ہاؤس میں کپاس کے پیداوار منصوبے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میںفاطمہ بینس ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ڈاکٹر صغیر ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ اسٹیشن ملتان خالد محمود سبجیکٹ ایکسپرٹ زرعی سائنسدانوں اور پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی اس موقع پرزرعی ماہرین نے سیکرٹری زراعت پنجاب کو کپاس کے پیداواری منصوبے برائے 2018-19ء کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کپاس کے پیداواری مراحل پر روشنی ڈالی گئی اور اس ضمن میں سیکرٹری زراعت کو کپاس کی فصل کے نازک امور بارے بھی بتایا گیا اس موقع پر محمد محمود سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ اس پیداواری منصوبہ کو تشکیل دینے والی کمیٹی میں پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندگان اور ترقی پسند کاشتکاروں کو بھی شامل کیا جائے اور اسے عام کاشتکاروں کیلئے قابل فہم بنایا جائے تاکہ وہ اس سے استفادہ کرکے اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے اس موقع پر شعبہ زرعی توسیع کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو کپاس کے منظور شدہ بیج کی دستیاب یقینی بنائی جائے۔