حکومت پنجاب نے ماہر تعلیم محمد اعظم بٹ کو 4 سال کیلئے ممبر انسپکشن جیل مقرر کر دیا
لاہور (پ ر) حکومت پنجاب نے ماہر تعلیم محمد اعظم بٹ کو چار سال کیلئے ممبر ڈسٹرکٹ جیل (NOV) برائے انسپکشن مقرر کیا ہے محمد اعظم بٹ اس سے قبل بھی ممبر جیل انسپکشن این او وی پنجاب کی جیلوں میں انسپکشن کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں انہوں نے مختلف جیلوں کی لائبریریوں میں قیدیوں کی اصلاح کیلئے ہزاروں کتب و مترجم قرآن پاک اسلامی نصابی اور اخلاف کتب مہیا کیں جن سے قیدی استفادہ کر رہے ہیں ۔