سوئی ناردرن نے 10لاکھ نئے گیس کنکشنوں کیلئے اوگرا کو درخواست دیدی الیکشن کمشن اجراء روکے: پی ٹی آئی
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سوئی ناردرن گیس حکام نے 10 لاکھ نئے کنکشنز کیلئے اوگرا کو درخواست دیدی، اوگرا کے ممبر آئل ڈاکٹر عبداللہ ملک کے بیرون ملک ہونے کے باعث اجلاس نہ ہوسکا کورم پورا نہ ہونے پر اوگرا کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمشن کو خط میں لکھا ہے کہ حکومت کی جانب سے 10لاکھ نئے گیس کنکشنز کے اجراء کی اطلاعات ہیں۔ ووٹ خریدنے کیلئے ووٹرز میں وسائل کی تقسیم کی رسم نئی نہیں۔ سیاسی مقاصد کی خاطر گیس کنکشنز کی تقسیم کا عمل روکا جائے ۔