چین سے مذاکرات ہوئے نہ ہوں گے: ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ
کراچی(بی بی سی) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ چین سے کوئی مذاکرات نہیں کیے اور نہ ہی مستقبل قریب یا مستقبل بعید میں ایسے کوئی مذاکرات ہوں گے۔ ایسے مذاکرات کرنے ہی نہیں اور نہ ان کے لیے انہیں کسی 'ضامن' کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ چین گذشتہ پانچ برس سے بلوچ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کر رہا ہے۔