ہالی وڈ کے شب و روز
شاذیہ سعید
shazi1730@hotmail.com
جینیفر لارنس بدتمیز اداکارہ قرار
معروف ہالی ووڈجینیفر لارنس کو اداکارہ کو بدتمیز اور غیر مہذب اداکارہ کا لقب مل گیا۔ برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ (بافٹا) کی تقریب کے دوران جینفر لارنس نے میزبان کے تعارف کو غلط معنوں میں لیتے ہوئے طنزیہ گفت گو کر ڈالی، جس پر سوشل میڈیا میں خاتون اداکارہ کے خلاف محاذ کھل گیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ میں جاری خبروں کے مطابق معروف ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس کو غیر مہذب کا لقب دے دیا گیا ہے۔برطانوی اکیڈمی فلم اور ٹیلی ویژن آرٹس کی جانب سے منعقد کردہ 71 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ (بافٹا)کی میزبان جوانا نے جینیفر لارنس کو سیارہ کی سب سے مقبول اداکارہ کہہ کر تعارف کرایا جس پر جینفر لارنس نے کہا کہ یہ کافی زیادہ ہوگیا۔تقریب کا آغاز کرتے ہوئے71 سالہ اداکارہ نے کہا کہ سیارے کی سب سے معروف اداکارہ سے شام کا آغاز کرنے سے بہتر کیا بات ہوگی، یہ ہیں شاندار جینفر لارنس، جس کے بعد اداکارہ سٹیج پر آئیں۔پوڈیم پر جانے کے بعد اداکارہ نے جوانا کی جانب مڑنے اور ہنسنے سے پہلے ایوراڈ سٹینڈ پر رکھا اور حاضرین کو ’’ہائے‘‘ کہا، پھر جینیفر کا کہنا تھا کہ ’’یہ تھواڑ زیادہ ہوگیا ہے‘‘، لیکن جوانا آپ کا شکریہ‘‘۔ جینفیر کے اس جواب پر لوگ ہقا بقا رہ گئے اور انہیں بدتہذیب اور بدتمیزکا لقب دے ڈالا۔
اداکارہ ایملی رتاکووسکی نے شادی کر لی
چند ہفتے قبل ہی معروف امریکی اداکارہ ایملی رتاکووسکی کا سبستیان بیئر مک کلارڈ نامی شخص سے معاشقہ منظرعام پر آیا تھا اور گزشتہ روز اس نے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایملی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مک کلارڈ کے ساتھ شادی بھی کر چکی ہیں۔ اس اعلان کے ساتھ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اپنے شوہر کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔تصویر کے نیچے ایملی نے لکھا ہے کہ ’’آج میں نے شادی کر لی۔‘‘ایملی کو اس وقت شہرت ملی تھی جب وہ رابن تھیک کی ایک ویڈیو میں نمودار ہوئیں۔ اس کی شادی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی شادی کی تقریب میں سوشل میڈیا سٹار ’’دی فیٹ جیو‘‘ بھی شامل تھے۔
سلویسٹر سٹالون چل بسے
ہالی ووڈ سٹارز کے بارے میں ان کے مرنے کی افواہیں اکثر گردش کر تی رہتی ہیں جیسے کہ حال ہی میں ایکشن ہیرو سلویسٹر سٹالون کی موت کی افواہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جس پر سلویسٹر سٹالون نے اپنی موت کی افواہوں پر نہایت مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے کے بعد دوبارہ واپس آنا اچھا لگا۔اداکار کے بارے میں کہا گیا کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر تھا جسے انہوں نے چھپائے رکھا تاہم وہ اس سے جانبر نہ ہوسکے اور 71 سال کی عمر میں چل بسے۔ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا تانتا بن گیا۔ سٹالون کے مداحوں نے ان کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے شدید دکھ کا اظہار کیا۔تاہم تھوڑی ہی دی بعد سٹالون نے خود ہی اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی حالیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔انہوں نے فیس بک پرلگائی جانے والی ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس احمقانہ بات کو نظر انداز کردیں۔ میں زندہ ہوں، بالکل ٹھیک ہوں اور خوش ہوں۔سلویسٹر اسٹالون کی جانب سے تردید کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
کائیلی جینر کے ٹویٹ نے اربوں کا نقصان کر دیا
امریکی ٹی وی سٹار کائیلی جینر کی صرف ایک ٹویٹ نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ سنیپ چیٹ کو اربوں ڈالر کا نقصان کروا دیا۔ انہوں نے سنیپ چیٹ استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تو بازارِ حصص میں کمپنی کی قدر میں 1.3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔سنیپ چیٹ نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی نئی اپ ڈیٹ میں ایپلی کیشن کے ڈیزائن کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے جس پر لاکھوں لوگوں نے ناپسندیدیگی کا اظہار کیا اور ڈیزائن کی تخفیف کیلئے تقریباً دس لاکھ افراد ایک آن لائن پٹیشن دائر کر چکے ہیں۔کائیلی جینر کی ٹویٹ بھی کچھ اس حوالے سے ہی تھی لیکن یہ ٹویٹ سنیپ چیٹ کو اربوں ڈالر میں پڑی۔ ریالٹی سٹار کم کارڈیشین کی سوتیلی بہن کائیلی جینر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’’کیا کوئی اور بھی سنیپ چیٹ اب نہیں استعمال کرتا؟ یا ایسا صرف میں ہی کرتی ہوں، یہ بہت افسوس ناک ہے۔‘‘ کائیلی جینر کے ٹوئٹر پر تقریبا دو کروڑ 45 لاکھ فالوورز ہیں اور ان کی ایک ٹویٹ کے بعد سنیپ چیٹ کے حصص گرنا شروع ہوگئے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سنیپ چیٹ کو فیس بک کی ملکیتی ایپ انسٹاگرام سے پہلے ہی سخت مقابلے کا سامنا ہے اور کائیلی جینر کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سرمایہ کار پہلے ہی اس بارے میں پریشان تھے۔اس تمام تر معاملے کے بعد کائیلی جینر نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سنیپ چیٹ کیساتھ پیار کا اظہار کیا اور لکھا ’’پھر بھی مجھے سنیپ چیٹ سے پیار ہے،میرا پہلا پیار۔‘‘