ثانیہ مرزا سپر لیگ میچز دیکھنے دبئی پہنچ گئیں‘شعیب کی فٹنس کا راز بھی بتا دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی دبئی پہنچ گئیں۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ انہیں ملتان سلطانز کی ابتدائی دو فتوحات پر خوشی ہے تاہم ابھی کافی میچز باقی ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی اور شعیب ملک کی بہترین فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ “شعیب ملک اپنی غذا کا بے حد خیال رکھتے ہیں، میں اتنا خیال نہیں رکھ پاتی لیکن شعیب کافی ڈسپلن کے پابند ہیں۔ثانیہ مرزا نے ازراہ مذاق کہا کہ چونکہ شعیب ملک مجھ سے عمر میں بڑے ہیں تو انہیں خود کو فٹ رکھنے کیلئے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔