مصر میں دو ہزار سال قدیم قبرستان دریافت
قاہرہ (نوائے وقت نیوز) مصر کے جنوبی علاقے میں وسیع وعریض رقبے پر پھیلے 2ہزار سال قدیم قبرستان دریافت ہوا ہے، سونے کا ایک تاج، چالیس تابوت اور ایک ہزار کے قریب مجسمے، برتن، زیورات اور دیگر اہم سازوسامان کے حصے ملے ہیں۔ قبرستان میں موجود اشیا کو نکالنے اور انکے تجزئیے کیلئے پانچ سال درکار ہوں گے۔
،اس دریافت سے قدیمی مصری تہذیب کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔ حالیہ کچھ مہینوں کے دوران مصر میں ایسے کئی اہم قدیمی مقامات کی دریافت ہوئی ہے، ان میں جنوبی شہر الاقصر میں ملنے والے مقبرے بھی شامل ہیں۔ اسی ماہ کے آغاز پر ماہرین آثار قدیمہ نے چار ہزار چار سو سال پرانے ایک مقبرے کی دریافت بھی کی تھی۔