پاکستان فرنیچر کونسل کا اعلیٰ سطح کا وفد سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ
لاہور ( کامرس رپورٹر ) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا ایک اعلی سطحی وفد نئی مارکیٹوں کی تلاش، کاروباری روابطوں کے فروغ اور فرنیچر صنعت میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سری لنکا کے لئے 3 روزہ دورے پرکولمبو روانہ ہوگیا۔ ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل وفد کے سربراہ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفد کے ارکان عالمی مارکیٹوں میں اپنی تجارت کو بہتر بنانے کے لئے شعبہ میں مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے ڈیزائن کے تازہ ترین رجحانات کی اسٹڈی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایف سی بنیادی طور پر امریکہ، جاپان، یورپی یونین، خلیجی ریاستوں اور جنوبی ایشیا میں اہم غیر ملکی منڈیوں میں مارکیٹنگ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔