ہائیکورٹ نے پنجاب کی 56کمپنیوں کو نیا وکیل کرنے کی اجازت دیدی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سمیت پنجاب کی پبلک سیکٹر میں قائم 56 کمپنیوں کو پیروی کیلئے نیا وکیل کرنے کی اجازت دے دی ۔ جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواستوں کی سماعت کی جس میں کمپنیوں کی تشکیل ‘ کرپشن کو جواز بنایا گیا ،دوران سماعت کے عدالت کو بتایا گیا کہ کمپنیوں کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا انتقال ہوگیا اس لیے نیا وکیل مقرر کرنے کیلئے وقت دیا جائے ‘عدالت نے درخواستوں پر کارروائی 27 مارچ تک ملتوی کر دی ۔
صاف پانی کمپنی کیس