سپیڈو بس کے نیچے آکرجاں بحق ہونیوالے عبید کے گھر نوبت فاقوں تک آ گئی، والدین کی حکام سے انصاف و امداد کی اپیل
لاہور (نامہ نگار) شیراکوٹ کے علاقہ میں سپیڈو بس تلے کچلے جانے سے ہلاک ہونے والا 18 سالہ محمد عبید گھر کا واحد کفیل تھا متوفی محمد عبید کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبید 13فروری 2018ءکو گھر سے تنخواہ لینے لئے جا رہا تھا کہ شیزان فیکٹری کے سامنے تیز رفتار سپیڈو بس نے اسے کچل ڈالا۔ اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 15 فروری کو دم توڑ گیا میرے جواں سالہ بیٹے کی ہلاکت کے بعد گھر میں فاقوں نوبت پہنچ گئی ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں ہمیں انصاف دلایا جائے اور مالی امداد کی جائے۔